the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

(ایجنسیز)
نیویارک…امریکی ماہرین نے فیس بْک کے زوال کی پیش گوئی کر دی ہے۔ کیا سماجی رابطے کا سب سے بڑا آن لائن ذریعہ ”دی اینڈ“ ہونے والا ہے؟بِیس وِیں صدی کے آخری عشرے میں انٹرنیٹ نے دنیا کو سحر میں جکڑا۔ چیٹنگ فورمز اور میسنجرز نے لاکھوں دل جوڑے اور ہزاروں گھر توڑے۔ اِکیس وِیں صدی کے شروع ہوتے ہی دور آیا سوشل میڈیا کا، جِس نے سب کی چْھٹی کر دی۔ لیکن کیا اب اِس کی بھی چْھٹی ہونے والی ہے؟فیس بْک وبا کی صورت پھیلا۔ لیکن اب امریکی یونی ورسٹی کے ماہرین کہتے ہیں کہ جِس طرح ہر وبا دَم توڑ دیتی ہے، اِسی طرح فیس بْک کا بخار بھی اتر جائے گا۔اِن ماہرین نے تو



یہاں تک پیش گوئی کر دی ہے کہ دو ہزار سَترہ تک یعنی صِرف تین سال کے اندر اندر فیس بْک استعمال کرنے والے اَسّی فی صد لوگ اسے ”بائے بائے“ کہہ دیں گے۔اِس وقت انسانی تاریخ کے سب سے بڑے آن لائن سوشل نیٹ ورک کا اعزاز فیس بْک کے پاس ہے۔ دنیا بھر میں اِسے استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب دس کروڑ سے بھی زیادہ ہے اور کچھ دنوں بعد یعنی چار فروری کو فیس بْک اپنی دس بہاریں مْکمل کر لے گا۔بظاہر دیکھا جائے تو یہ ابھی پَھل پْھول رہا ہے، لیکن فیس بْک کے نشہ بازوں کو اب یہ جستجو ہو گی کہ جس طرح میسنجرز اور دوسری ایپلی کیشنز کا متبادل فیس بْک تھا تو خود فیس بْک کا متبادل کیا ہوگا؟
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.